Our Services
At Chattha Medicare, we provide complete diagnostic and treatment services for ear, nose, and throat (ENT) conditions using modern medical techniques and a patient-centered approach. Our services are designed to meet the healthcare needs of patients of all ages in Sargodha and nearby areas.
ٹیڑھے ناک کو پلاسٹک سرجری کےذریعے خوبصورت بنانا
ناک کی ٹیڑھی یا غیر متناسب شکل کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے درست کرنا رائنو پلاسٹی کہلاتا ہے۔
یہ ایک کاسمیٹک اور فنکشنل سرجری ہے جو ناک کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔
رائنو پلاسٹی کیا ہے؟
رائنو پلاسٹی میں ناک کے ہڈی اور غضروف کو تراشا یا سیدھا کیا جاتا ہے تاکہ ناک کی شکل متناسب اور خوبصورت ہو جائے۔ اگر ناک کی درمیانی ہڈی ٹیڑھی ہو (Deviated Septum) تو اس کے ساتھ سیپٹو پلاسٹی بھی کی جا سکتی ہے تاکہ سانس کا راستہ بھی صاف ہو جائے۔
فائدے:
• ناک سیدھی اور خوبصورت نظر آتی ہے
• سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے (اگر ہڈی ٹیڑھی ہو)
• چہرے کے دیگر حصوں کے ساتھ تناسب بہتر ہوتا ہے
ٹانسلز کا آپریشن بغیر زیادہ خون ضائع کیے
(Coblation Surgery)
ٹانسلز کے بڑھ جانے یا بار بار انفیکشن ہونے کی صورت میں (Tonsillectomy) کی جاتی ہے۔ جدید طریقہ کار میں کوبلیشن (Coblation) ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، جو روایتی سرجری کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور کم تکلیف دہ ہے۔
کوبلاشن سرجری کیا ہے؟
کوبلاشن میں ریڈیائی فریکوئنسی اور نمک کے محلول (Saline) کا استعمال کر کے ٹانسل کے ٹشو کو نرم طریقے سے ختم کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ہائی ٹمپریچر کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے خون بہنے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
فائدے:
• خون بہنے کا خطرہ کم
• آپریشن کے بعد درد کم
• جلد صحت یابی اور کھانے پینے میں آسانی
• سرجری کے دوران ٹانسل کے گرد کے اہم ٹشو محفوظ رہتے ہیں
دائمی نزلہ اور زکام کا علاج بذریعہ کرائیوفلیکس
دائمی نزلہ اور زکام (Chronic Rhinitis) کے علاج میں کرائیو تھراپی (Cryotherapy) ایک جدید طریقہ ہے، جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں دواؤں سے کافی فائدہ نہیں ہوتا۔
کرائیو تھراپی کیا ہے؟
کرائیو تھراپی میں ناک کے اندرونی ٹشو کو انتہائی کم درجہ حرارت (آئس کولڈ یا نائٹروجن) سے سُلا کر ختم کیا جاتا ہے۔ اس سے ناک میں مسلسل بہنے والا پانی، نزلہ یا زکام کم ہو جاتا ہے۔
فائدے:
• ناک میں سوجن اور بہنے والا پانی کم ہوتا ہے
• بار بار اینٹی ہسٹامائن یا اسپرے لینے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے
• سرجری کے مقابلے میں کم تکلیف اور جلد صحت یابی
• خون بہنے یا انفیکشن کا خطرہ کم
طریقہ کار:
یہ ایک مختصر طریقہ کار ہے، عموماً لوکل اینستھیزیا(ناک کو سُن کر کے کی) جاتی ہے
ناک کے اندر متاثرہ ٹشو پر کرائیو پروب رکھا جاتا ہے اور ٹشو سُلا دیا جاتا ہے
عمل کے بعد کچھ دن ہلکی سوجن یا ناک بند رہ سکتی ہے، جو عام طور پر ختم ہو جاتی ہے
ناک کی ٹیڑھی ہڈی (Deviated Nasal Septum) کا علاج
ناک کے اندر جو درمیانی ہڈی ہوتی ہے اسے سیپٹم Septumکہتے ہیں۔ جب یہ ایک طرف کو زیادہ جھک جائے تو اسے ناک کی ٹیڑھی ہڈی کہا جاتا ہے۔ اس کی شدت کے مطابق علاج مختلف ہوتا ہے۔
علامات
ناک سے سانس لینے میں دشواری – ایک یا دونوں نتھنوں کا بار بار بند ہونا – بار بار نزلہ یا سائنوس کا انفیکشن – ناک سے خون آنا – سر درد یا چہرے میں دباؤ – نیند میں خرّاٹے
وجوہات
پیدائشی طور پر – ناک پر چوٹ یا حادثہ – بچپن میں گرنا یا کھیل کے دوران چوٹ لگنا
علاج کے طریقے
1. ادویاتی علاج
اگر مسئلہ زیادہ شدید نہ ہو تو
ناک کے اسپرے ،الرجی کی دوائیوں سے اس بیماری کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
یہ علاج ناک کو سیدھا نہیں کرتا، صرف علامات میں کمی لاتا ہے۔
2. سرجری
اگر سانس لینے میں بہت زیادہ مسئلہ ہو تو:
سیپٹو پلاسٹی (Septoplasty) آپریشن میں ناک کی ٹیڑھی ہڈی کو سیدھا کیا جاتا ہے۔
یہ ایک عام اور محفوظ سرجری سمجھی جاتی ہے
عموماً 1–2 ہفتوں میں مریض بہتر محسوس کرتا ہے-
احتیاطی تدابیر
ناک پر چوٹ سے بچاؤ – الرجی کو کنٹرول میں رکھیں
کان کے پردے کی پیوندکاری
کان کے پردے کی پیوندکاری (Tympanoplasty) سرجری ہے جو اُس وقت کی جاتی ہے جب کان کا پردہ پھٹ جائے یا اس میں سوراخ ہو جائے۔
علامات
سننے میں کمی،
کان سے پانی یا پیپ آنا اور
بار بار کان کے انفیکشن کا ہونا ۔
وجوہات
مسلسل یا شدید انفیکشن، کان میں چوٹ لگنا، یا نوکیلی چیز سے کان صاف کرنا شامل ہیں۔ ُ
ناک کی الرجی، بار بار چھینکیں اور ناک میں کیرہ (گاڑھا بلغم) کا علاج
ایک عام مسئلہ ہے جو زیادہ تر الرجک رائنائٹس(Allergic Rhinitis )یا سائنسز کی وجہ سے ہوتا ہے۔
وجوہات
یہ مسئلہ گرد و غبار، دھواں، پولن، ٹھنڈی ہوا، خوشبو یا موسم کی تبدیلی سے بڑھ جاتا ہے۔
علامات
اس میں ناک سے پانی آنا یا بند ہونا، مسلسل چھینکیں آنا، ناک اور آنکھوں میں خارش، اور ناک کے اندر یا گلے میں گاڑھا بلغم جمع ہونا شامل ہے۔
علاج کے لیے الرجی کی دوائیں، ناک کا اسپرے، بھاپ لیناُ اور الرجی پیدا کرنے والی چیزوں سے پرہیز بہت مؤثر ہے۔
ناک کے غدودوں کا دوائیوں اور آپریشن سے علاج
ناک کے غدودوں کو عام زبان میں ناک کے پولپس Nasal Polyps بھی کہا جاتا ہے۔
وجوہات
الرجی، دمہ یا دیرینہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بنتے ہیں۔
علامات
سانس لینے میں رکاوٹ، ناک بند رہنا، سونگھنے کی حس کم ہونا، سر درد اور بار بار نزلہ ۔
دوائیوں کے ذریعے علاج میں الرجی کی گولیاں، ناک کے اسپرے، اور بعض اوقات اینٹی بایوٹک دی جاتی ہیں، جن سے سوجن کم ہو جاتی ہے اور غدود چھوٹے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ابتدائی مرحلے میں۔
اگر دواؤں سے فائدہ نہ ہو یا غدود بہت بڑے ہو جائیں تو آپریشن کیا جاتا ہے، جسے عموماً اینڈوسکوپک سائنوس سرجری FESS کہا جاتا ہے، اس میں بغیر چیرا لگائے ناک کے راستے غدود نکالے جاتے ہیں۔ آپریشن کے بعد بھی دواؤں اور اسپرے کا استعمال ضروری ہوتا ہےتا کہ یہ دوبارہ نہ بنیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت کے کم ہونے کا علاج
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت میں کمی کو Presbycusis or Age related hearing loss کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر کان کے اندرونی حصہ (کوکلِیا) کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ کان کی قدرتی صلاحیت دھیرے دھیرے کم ہو جاتی ہے، جس سے اونچی آوازیں سننا مشکل ہو جاتا ہے۔
علاج کے طریقے:
سماعت کے آلات (Hearing Aids):
یہ سب سے عام اور مؤثر طریقہ ہے۔ چھوٹے آلات کان میں یا کان کے پیچھے لگائے جاتے ہیں اور آواز کو بڑھا کر سننے میں مدد دیتے ہیں۔
ادویات
عام طور پر عمر سے سماعت کم ہونے میں دوائیوں کا بہت محدود کردار ہے، البتہ صحت مند طرزِ زندگی اور وٹامنز مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
پیدائشی گونگےبہرےُبچوں کا علاج
پیدائشی گونگے یا بہرے بچے وہ بچے ہوتے ہیں جو پیدا ہونے کے وقت سے ہی سننے یا آواز کو سمجھنے میں دشواری رکھتے ہیں۔
اس کی بنیادی وجہ کان کے اندرونی حصہ یا اعصابی نظام میں پیدائشی خرابی ہوتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ وقت پر نہ پہچانا جائے تو بچے کی بولنے اور زبان سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
علاج اور مدد کے طریقے:
سننے کے آلات (Hearing Aids):
کان کے اندر یا پیچھے لگنے والے چھوٹے آلات آواز کو بڑھا کر بچے تک پہنچاتے ہیں، جس سے سننے اور بولنے میں مدد ملتی ہے۔
کوکلِیار امپلانٹ (Cochlear Implant):
اگر بچہ شدید بہرا ہو یا سماعت کے آلات مؤثر نہ ہوں تو سرجری کے ذریعے کان میں امپلانٹ لگایا جا سکتا ہے، جو آواز کو براہِ راست دماغ تک پہنچاتا ہے۔
اسپیچ اور لینگویج تھراپی:
بچے کو بولنا اور سمجھنا سکھانے کے لیے اسپیشلسٹ کی مدد ضروری ہے۔ یہ تھراپی عام طور پر سننے کے آلات یا امپلانٹ کے ساتھ کی جاتی ہے۔
وقت پر تشخیص:
پیدائش کے بعد جلدی سے سننے کی جانچ (Newborn Hearing Screening) کروانا بہت ضروری ہے تاکہ علاج جلد شروع ہو سکے۔
اہم بات: پیدائشی گونگے یا بہرے بچوں کا علاج جتنا جلد شروع کیا جائے، بچے کی بولنے اور سماجی صلاحیت اتنی بہتر ہو جاتی ہے
سوتے میں خراٹےآنا
سوتے میں خراٹے آنا ایک عام مسئلہ ہے اور عام طور پر اس کی وجہ سانس کے راستے کا جزوی بند ہونا ہوتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
موٹاپا یا گردن کے اردگرد چربی زیادہ ہونا
ناک کی الرجی یا ٹیڑھی ہڈی
سائنسز یا ناک کی سوجن
سونے کی پوزیشن
تمباکو نوشی یا الکحل
کبھی کبھار (نیند میں سانس رک جانا)جسے Sleep Apnea بھی کہا جاتا ہے
علاج کے طریقے:
زندگی کے طرز میں تبدیلی:
وزن کم کرنا
الکحل اور سگریٹ سے پرہیز
ناک اور گلے کی دیکھ بھال:
ناک کا اسپرے یا بھاپ لینا
ناک کی ٹیڑھی ہڈی یا سوجن کا علاج
آواز کا تبدیل ہو جانا یا بیٹھ جانا
عام طور پرvocal cord nodule, vocal cord polyp and vocal cord paralysis کی وجہ سے ہوتا ہے، اور یہ کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
نزلہ، زکام، گلے کی سوجن یا ٹانسل کا مسئلہ آواز کو بھاری یا بیٹھا ہوا بنا سکتا ہے۔
زیادہ چیخنا، گانا یا طویل گفتگو سے آواز کے تاروں پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے آواز بیٹھ جاتی ہے۔
ناک اور سانس کے راستے کی سوجن آواز کو مدھم یا بیٹھا ہوا کر سکتی ہے۔
تنباکو نوشی: یہ آواز کی صحت کو خراب کر کے بیٹھ جانے کا سبب بنتے ہیں۔
علاج کے طریقے: بذریعہ ادویات اور آپریشن ممکن ہے۔
