Our Services
At Chattha Medicare, we provide complete diagnostic and treatment services for ear, nose, and throat (ENT) conditions using modern medical techniques and a patient-centered approach. Our services are designed to meet the healthcare needs of patients of all ages in Sargodha and nearby areas.
ٹیڑھے ناک کو پلاسٹک سرجری کےذریعے خوبصورت بنانا
ناک کی ٹیڑھی یا غیر متناسب شکل کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے درست کرنا رائنو پلاسٹی کہلاتا ہے۔
یہ ایک کاسمیٹک اور فنکشنل سرجری ہے جو ناک کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔
رائنو پلاسٹی کیا ہے؟
رائنو پلاسٹی میں ناک کے ہڈی اور غضروف کو تراشا یا سیدھا کیا جاتا ہے تاکہ ناک کی شکل متناسب اور خوبصورت ہو جائے۔ اگر ناک کی درمیانی ہڈی ٹیڑھی ہو (Deviated Septum) تو اس کے ساتھ سیپٹو پلاسٹی بھی کی جا سکتی ہے تاکہ سانس کا راستہ بھی صاف ہو جائے۔
فائدے:
• ناک سیدھی اور خوبصورت نظر آتی ہے
• سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے (اگر ہڈی ٹیڑھی ہو)
• چہرے کے دیگر حصوں کے ساتھ تناسب بہتر ہوتا ہے
ٹیڑھے ناک کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورت بنانا
ناک کی ٹیڑھی یا غیر متناسب شکل کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے درست کرنا رائنو پلاسٹی کہلاتا ہے۔
یہ ایک کاسمیٹک اور فنکشنل سرجری ہے جو ناک کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔
رائنو پلاسٹی کیا ہے؟
رائنو پلاسٹی میں ناک کے ہڈی اور غضروف کو تراشا یا سیدھا کیا جاتا ہے تاکہ ناک کی شکل متناسب اور خوبصورت ہو جائے۔ اگر ناک کی درمیانی ہڈی ٹیڑھی ہو (Deviated Septum) تو اس کے ساتھ سیپٹو پلاسٹی بھی کی جا سکتی ہے تاکہ سانس کا راستہ بھی صاف ہو جائے۔
فائدے:
• ناک سیدھی اور خوبصورت نظر آتی ہے
• سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے (اگر ہڈی ٹیڑھی ہو)
• چہرے کے دیگر حصوں کے ساتھ تناسب بہتر ہوتا ہے
Correcting a Crooked Nose Through Plastic Surgery
Correcting a crooked or asymmetrical nose through plastic surgery is called rhinoplasty.
It is both a cosmetic and functional surgery, performed to improve the appearance of the nose and make breathing easier.
What is rhinoplasty?
In rhinoplasty, the nasal bone and cartilage are reshaped or straightened so that the nose becomes well-proportioned and attractive. If the middle bone of the nose is crooked (deviated septum), septoplasty can also be performed along with it to clear the airway.
Benefits:
• The nose looks straight and attractive
• Breathing becomes easier (if the bone is crooked)
• Better balance with the other features of the face
ٹانسلز کا آپریشن بغیر زیادہ خون ضائع کیے
(Coblation Surgery)
ٹانسلز کے بڑھ جانے یا بار بار انفیکشن ہونے کی صورت میں (Tonsillectomy) کی جاتی ہے۔ جدید طریقہ کار میں کوبلیشن (Coblation) ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، جو روایتی سرجری کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور کم تکلیف دہ ہے۔
کوبلاشن سرجری کیا ہے؟
کوبلاشن میں ریڈیائی فریکوئنسی اور نمک کے محلول (Saline) کا استعمال کر کے ٹانسل کے ٹشو کو نرم طریقے سے ختم کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ہائی ٹمپریچر کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے خون بہنے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
فائدے:
• خون بہنے کا خطرہ کم
• آپریشن کے بعد درد کم
• جلد صحت یابی اور کھانے پینے میں آسانی
• سرجری کے دوران ٹانسل کے گرد کے اہم ٹشو محفوظ رہتے ہیں
ٹانسلز کا آپریشن بغیر زیادہ خون ضائع کیے (Coblation Surgery)
ٹانسلز کے بڑھ جانے یا بار بار انفیکشن ہونے کی صورت میں (Tonsillectomy) کی جاتی ہے۔ جدید طریقہ کار میں کوبلیشن (Coblation) ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، جو روایتی سرجری کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور کم تکلیف دہ ہے۔
کوبلیشن سرجری کیا ہے؟
کوبلیشن میں ریڈیائی فریکوئنسی اور نمک کے محلول (Saline) کا استعمال کر کے ٹانسل کے ٹشو کو نرم طریقے سے ختم کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ہائی ٹمپریچر کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے خون بہنے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
فائدے:
• خون بہنے کا خطرہ کم
• آپریشن کے بعد درد کم
• جلد صحت یابی اور کھانے پینے میں آسانی
• سرجری کے دوران ٹانسل کے گرد کے اہم ٹشو محفوظ رہتے ہیں
Tonsil Surgery Without Significant Blood Loss (Coblation Surgery)
When the tonsils become enlarged or get infected repeatedly, a tonsillectomy is performed. The modern approach uses Coblation technology, which is safer and less painful than traditional surgery.
What is Coblation surgery?
Coblation uses radiofrequency energy and a saline (salt water) solution to gently remove tonsil tissue. This method does not require high temperatures, so the risk of bleeding is very low.
Benefits:
• Lower risk of bleeding
• Less pain after the operation
• Faster recovery and easier eating and drinking
• Important tissue around the tonsil is preserved during surgery
دائمی نزلہ اور زکام کا علاج بذریعہ کرائیوفلیکس
دائمی نزلہ اور زکام (Chronic Rhinitis) کے علاج میں کرائیو تھراپی (Cryotherapy) ایک جدید طریقہ ہے، جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں دواؤں سے کافی فائدہ نہیں ہوتا۔
کرائیو تھراپی کیا ہے؟
کرائیو تھراپی میں ناک کے اندرونی ٹشو کو انتہائی کم درجہ حرارت (آئس کولڈ یا نائٹروجن) سے سُلا کر ختم کیا جاتا ہے۔ اس سے ناک میں مسلسل بہنے والا پانی، نزلہ یا زکام کم ہو جاتا ہے۔
فائدے:
• ناک میں سوجن اور بہنے والا پانی کم ہوتا ہے
• بار بار اینٹی ہسٹامائن یا اسپرے لینے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے
• سرجری کے مقابلے میں کم تکلیف اور جلد صحت یابی
• خون بہنے یا انفیکشن کا خطرہ کم
طریقہ کار:
یہ ایک مختصر طریقہ کار ہے، عموماً لوکل اینستھیزیا(ناک کو سُن کر کے کی) جاتی ہے
ناک کے اندر متاثرہ ٹشو پر کرائیو پروب رکھا جاتا ہے اور ٹشو سُلا دیا جاتا ہے
عمل کے بعد کچھ دن ہلکی سوجن یا ناک بند رہ سکتی ہے، جو عام طور پر ختم ہو جاتی ہے
دائمی نزلہ اور زکام کا علاج بذریعہ کرائیوفلیکس
دائمی نزلہ اور زکام (Chronic Rhinitis) کے علاج میں کرائیو تھراپی (Cryotherapy) ایک جدید طریقہ ہے، جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں دواؤں سے کافی فائدہ نہیں ہوتا۔
کرائیو تھراپی کیا ہے؟
کرائیو تھراپی میں ناک کے اندرونی ٹشو کو انتہائی کم درجہ حرارت (آئس کولڈ یا نائٹروجن) سے سُن کر کے ختم کیا جاتا ہے۔ اس سے ناک میں مسلسل بہنے والا پانی، نزلہ یا زکام کم ہو جاتا ہے۔
فائدے:
• ناک میں سوجن اور بہنے والا پانی کم ہوتا ہے
• بار بار اینٹی ہسٹامائن یا اسپرے لینے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے
• سرجری کے مقابلے میں کم تکلیف اور جلد صحت یابی
• خون بہنے یا انفیکشن کا خطرہ کم
طریقہ کار:
• یہ ایک مختصر طریقہ کار ہے، عموماً لوکل اینستھیزیا (ناک کو سُن کر کے) کی جاتی ہے
• ناک کے اندر متاثرہ ٹشو پر کرائیو پروب رکھا جاتا ہے اور ٹشو کو سُن کر دیا جاتا ہے
• عمل کے بعد کچھ دن ہلکی سوجن یا ناک بند رہ سکتی ہے، جو عام طور پر ختم ہو جاتی ہے
Treatment of Chronic Cold and Rhinitis with Cryotherapy (Cryoflex)
Cryotherapy is a modern method for treating chronic cold and rhinitis, especially useful for people who do not get enough relief from medicines.
What is cryotherapy?
In cryotherapy, the tissue inside the nose is treated with extremely low temperatures (ice-cold or nitrogen) to numb and remove it. This reduces the constant runny nose, cold and congestion.
Benefits:
• Reduces swelling and runny nose
• Less need for repeated antihistamines or nasal sprays
• Less discomfort and faster recovery compared to surgery
• Lower risk of bleeding or infection
Procedure:
• It is a short procedure, usually done under local anesthesia (the nose is numbed)
• A cryoprobe is placed on the affected tissue inside the nose and the tissue is frozen
• After the procedure, mild swelling or a blocked nose may last a few days, which usually settles on its own
ناک کی ٹیڑھی ہڈی (Deviated Nasal Septum) کا علاج
ناک کے اندر جو درمیانی ہڈی ہوتی ہے اسے سیپٹم Septumکہتے ہیں۔ جب یہ ایک طرف کو زیادہ جھک جائے تو اسے ناک کی ٹیڑھی ہڈی کہا جاتا ہے۔ اس کی شدت کے مطابق علاج مختلف ہوتا ہے۔
علامات
• ناک سے سانس لینے میں دشواری – ایک یا دونوں نتھنوں کا بار بار بند ہونا – بار بار نزلہ یا سائنوس کا انفیکشن – ناک سے خون آنا – سر درد یا چہرے میں دباؤ – نیند میں خرّاٹے
وجوہات
• پیدائشی طور پر – ناک پر چوٹ یا حادثہ – بچپن میں گرنا یا کھیل کے دوران چوٹ لگنا
علاج کے طریقے
1. ادویاتی علاج
اگر مسئلہ زیادہ شدید نہ ہو تو
ناک کے اسپرے ،الرجی کی دوائیوں سے اس بیماری کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
یہ علاج ناک کو سیدھا نہیں کرتا، صرف علامات میں کمی لاتا ہے۔
2. سرجری
اگر سانس لینے میں بہت زیادہ مسئلہ ہو تو:
سیپٹو پلاسٹی (Septoplasty) آپریشن میں ناک کی ٹیڑھی ہڈی کو سیدھا کیا جاتا ہے۔
یہ ایک عام اور محفوظ سرجری سمجھی جاتی ہے
عموماً 1–2 ہفتوں میں مریض بہتر محسوس کرتا ہے-
احتیاطی تدابیر
ناک پر چوٹ سے بچاؤ – الرجی کو کنٹرول میں رکھیں
ناک کی ٹیڑھی ہڈی (Deviated Nasal Septum) کا علاج
ناک کے اندر جو درمیانی ہڈی ہوتی ہے اسے سیپٹم (Septum) کہتے ہیں۔ جب یہ ایک طرف کو زیادہ جھک جائے تو اسے ناک کی ٹیڑھی ہڈی کہا جاتا ہے۔ اس کی شدت کے مطابق علاج مختلف ہوتا ہے۔
علامات
• ناک سے سانس لینے میں دشواری – ایک یا دونوں نتھنوں کا بار بار بند ہونا – بار بار نزلہ یا سائنوس کا انفیکشن – ناک سے خون آنا – سر درد یا چہرے میں دباؤ – نیند میں خرّاٹے
وجوہات
• پیدائشی طور پر – ناک پر چوٹ یا حادثہ – بچپن میں گرنا یا کھیل کے دوران چوٹ لگنا
علاج کے طریقے
1. ادویاتی علاج
اگر مسئلہ زیادہ شدید نہ ہو تو ناک کے اسپرے اور الرجی کی دوائیوں سے اس بیماری کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔ یہ علاج ناک کو سیدھا نہیں کرتا، صرف علامات میں کمی لاتا ہے۔
2. سرجری
اگر سانس لینے میں بہت زیادہ مسئلہ ہو تو سیپٹو پلاسٹی (Septoplasty) آپریشن میں ناک کی ٹیڑھی ہڈی کو سیدھا کیا جاتا ہے۔ یہ ایک عام اور محفوظ سرجری سمجھی جاتی ہے، اور عموماً 1–2 ہفتوں میں مریض بہتر محسوس کرتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
ناک پر چوٹ سے بچاؤ اور الرجی کو کنٹرول میں رکھیں۔
Treatment of Deviated Nasal Septum
The bone in the middle of the nose is called the septum. When it bends too far to one side, it is called a deviated nasal septum. Treatment varies according to its severity.
Symptoms
• Difficulty breathing through the nose, Frequent blockage of one or both nostrils, Frequent colds or sinus infections, Nosebleeds, Headache or pressure in the face, Snoring during sleep
Causes
• Present from birth, Injury or accident to the nose, Falls in childhood or injury during sports
Treatment options
1. Medical treatment
If the problem is not severe, nasal sprays and allergy medicines can reduce its intensity. This treatment does not straighten the nose; it only relieves the symptoms.
2. Surgery
If breathing is severely affected, septoplasty is performed to straighten the deviated bone. It is considered a common and safe surgery, and patients usually feel better within 1–2 weeks.
Precautions
Avoid injury to the nose and keep allergies under control.
کان کے پردے کی پیوندکاری
کان کے پردے کی پیوندکاری (Tympanoplasty) سرجری ہے جو اُس وقت کی جاتی ہے جب کان کا پردہ پھٹ جائے یا اس میں سوراخ ہو جائے۔
علامات
سننے میں کمی،
کان سے پانی یا پیپ آنا اور
بار بار کان کے انفیکشن کا ہونا ۔
وجوہات
مسلسل یا شدید انفیکشن، کان میں چوٹ لگنا، یا نوکیلی چیز سے کان صاف کرنا شامل ہیں۔ ُ
کان کے پردے کی پیوندکاری
کان کے پردے کی پیوندکاری (Tympanoplasty) وہ سرجری ہے جو اس وقت کی جاتی ہے جب کان کا پردہ پھٹ جائے یا اس میں سوراخ ہو جائے۔
علامات
• سننے میں کمی
• کان سے پانی یا پیپ آنا
• بار بار کان کے انفیکشن کا ہونا
وجوہات
مسلسل یا شدید انفیکشن، کان میں چوٹ لگنا، یا نوکیلی چیز سے کان صاف کرنا شامل ہیں۔
Eardrum Repair (Tympanoplasty)
Eardrum repair (tympanoplasty) is a surgery performed when the eardrum is torn or has a hole in it.
Symptoms
• Hearing loss
• Fluid or pus discharge from the ear
• Recurrent ear infections
Causes
These include persistent or severe infections, injury to the ear, or cleaning the ear with a sharp object.
ناک کی الرجی، بار بار چھینکیں اور ناک میں کیرہ (گاڑھا بلغم) کا علاج
ایک عام مسئلہ ہے جو زیادہ تر الرجک رائنائٹس(Allergic Rhinitis )یا سائنسز کی وجہ سے ہوتا ہے۔
وجوہات
یہ مسئلہ گرد و غبار، دھواں، پولن، ٹھنڈی ہوا، خوشبو یا موسم کی تبدیلی سے بڑھ جاتا ہے۔
علامات
اس میں ناک سے پانی آنا یا بند ہونا، مسلسل چھینکیں آنا، ناک اور آنکھوں میں خارش، اور ناک کے اندر یا گلے میں گاڑھا بلغم جمع ہونا شامل ہے۔
علاج کے لیے الرجی کی دوائیں، ناک کا اسپرے، بھاپ لیناُ اور الرجی پیدا کرنے والی چیزوں سے پرہیز بہت مؤثر ہے۔
ناک کی الرجی، بار بار چھینکیں اور ناک میں کیرہ (گاڑھا بلغم) کا علاج
یہ ایک عام مسئلہ ہے جو زیادہ تر الرجک رائنائٹس (Allergic Rhinitis) یا سائنسز کی وجہ سے ہوتا ہے۔
وجوہات
یہ مسئلہ گرد و غبار، دھواں، پولن، ٹھنڈی ہوا، خوشبو یا موسم کی تبدیلی سے بڑھ جاتا ہے۔
علامات
اس میں ناک سے پانی آنا یا بند ہونا، مسلسل چھینکیں آنا، ناک اور آنکھوں میں خارش، اور ناک کے اندر یا گلے میں گاڑھا بلغم جمع ہونا شامل ہے۔
علاج
علاج کے لیے الرجی کی دوائیں، ناک کا اسپرے، بھاپ لینا اور الرجی پیدا کرنے والی چیزوں سے پرہیز بہت مؤثر ہے۔
Treatment of Nasal Allergy, Frequent Sneezing and Thick Nasal Mucus
This is a common problem, mostly caused by allergic rhinitis or sinus conditions.
Causes
The problem gets worse with dust, smoke, pollen, cold air, fragrances or changes in weather.
Symptoms
These include a runny or blocked nose, continuous sneezing, itching in the nose and eyes, and thick mucus collecting inside the nose or throat.
Treatment
Allergy medicines, nasal sprays, steam inhalation and avoiding allergy triggers are very effective.
ناک کے غدودوں کا دوائیوں اور آپریشن سے علاج
ناک کے غدودوں کو عام زبان میں ناک کے پولپس Nasal Polyps بھی کہا جاتا ہے۔
وجوہات
الرجی، دمہ یا دیرینہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بنتے ہیں۔
علامات
سانس لینے میں رکاوٹ، ناک بند رہنا، سونگھنے کی حس کم ہونا، سر درد اور بار بار نزلہ ۔
دوائیوں کے ذریعے علاج میں الرجی کی گولیاں، ناک کے اسپرے، اور بعض اوقات اینٹی بایوٹک دی جاتی ہیں، جن سے سوجن کم ہو جاتی ہے اور غدود چھوٹے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ابتدائی مرحلے میں۔
اگر دواؤں سے فائدہ نہ ہو یا غدود بہت بڑے ہو جائیں تو آپریشن کیا جاتا ہے، جسے عموماً اینڈوسکوپک سائنوس سرجری FESS کہا جاتا ہے، اس میں بغیر چیرا لگائے ناک کے راستے غدود نکالے جاتے ہیں۔ آپریشن کے بعد بھی دواؤں اور اسپرے کا استعمال ضروری ہوتا ہےتا کہ یہ دوبارہ نہ بنیں۔
ناک کے غدودوں کا دوائیوں اور آپریشن سے علاج
ناک کے غدودوں کو عام زبان میں ناک کے پولپس (Nasal Polyps) بھی کہا جاتا ہے۔
وجوہات
الرجی، دمہ یا دیرینہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بنتے ہیں۔
علامات
سانس لینے میں رکاوٹ، ناک بند رہنا، سونگھنے کی حس کم ہونا، سر درد اور بار بار نزلہ۔
علاج
دوائیوں کے ذریعے علاج میں الرجی کی گولیاں، ناک کے اسپرے، اور بعض اوقات اینٹی بایوٹک دی جاتی ہیں، جن سے سوجن کم ہو جاتی ہے اور غدود چھوٹے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ابتدائی مرحلے میں۔
اگر دواؤں سے فائدہ نہ ہو یا غدود بہت بڑے ہو جائیں تو آپریشن کیا جاتا ہے، جسے عموماً اینڈوسکوپک سائنوس سرجری (FESS) کہا جاتا ہے۔ اس میں بغیر چیرا لگائے ناک کے راستے غدود نکالے جاتے ہیں۔ آپریشن کے بعد بھی دواؤں اور اسپرے کا استعمال ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ دوبارہ نہ بنیں۔
Treatment of Nasal Polyps with Medicines and Surgery
Nasal glands growths are commonly known as nasal polyps.
Causes
They form because of allergies, asthma or long-standing cold and rhinitis.
Symptoms
Difficulty breathing, a constantly blocked nose, reduced sense of smell, headache and frequent colds.
Treatment
Medical treatment includes allergy tablets, nasal sprays and sometimes antibiotics, which reduce swelling and can shrink the polyps, especially in the early stage.
If medicines do not help or the polyps become very large, surgery is performed, usually called Functional Endoscopic Sinus Surgery (FESS). In this procedure, the polyps are removed through the nose without any external cut. Medicines and sprays are still necessary after surgery to prevent the polyps from coming back.
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت کے کم ہونے کا علاج
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت میں کمی کو Presbycusis or Age related hearing loss کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر کان کے اندرونی حصہ (کوکلِیا) کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ کان کی قدرتی صلاحیت دھیرے دھیرے کم ہو جاتی ہے، جس سے اونچی آوازیں سننا مشکل ہو جاتا ہے۔
علاج کے طریقے:
سماعت کے آلات (Hearing Aids):
یہ سب سے عام اور مؤثر طریقہ ہے۔ چھوٹے آلات کان میں یا کان کے پیچھے لگائے جاتے ہیں اور آواز کو بڑھا کر سننے میں مدد دیتے ہیں۔
ادویات
عام طور پر عمر سے سماعت کم ہونے میں دوائیوں کا بہت محدود کردار ہے، البتہ صحت مند طرزِ زندگی اور وٹامنز مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت کے کم ہونے کا علاج
بڑھتی عمر کے ساتھ سماعت میں کمی کو Presbycusis یا Age-related Hearing Loss کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر کان کے اندرونی حصہ (کوکلیا) کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ کان کی قدرتی صلاحیت دھیرے دھیرے کم ہو جاتی ہے، جس سے اونچی آوازیں سننا مشکل ہو جاتا ہے۔
علاج کے طریقے:
سماعت کے آلات (Hearing Aids):
یہ سب سے عام اور مؤثر طریقہ ہے۔ چھوٹے آلات کان میں یا کان کے پیچھے لگائے جاتے ہیں اور آواز کو بڑھا کر سننے میں مدد دیتے ہیں۔
ادویات
عام طور پر عمر سے سماعت کم ہونے میں دوائیوں کا بہت محدود کردار ہے، البتہ صحت مند طرزِ زندگی اور وٹامنز مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
Treatment of Hearing Loss with Advancing Age
Hearing loss that comes with advancing age is called Presbycusis or age-related hearing loss. It is usually caused by weakening of the inner part of the ear (the cochlea). As we age, the natural ability of the ear gradually declines, making it difficult to hear higher-pitched sounds.
Treatment options:
Hearing aids:
This is the most common and effective method. Small devices are worn in or behind the ear and amplify sound to help with hearing.
Medicines
Medicines play a very limited role in age-related hearing loss, although a healthy lifestyle and vitamins can be helpful.
پیدائشی گونگےبہرےُبچوں کا علاج
پیدائشی گونگے یا بہرے بچے وہ بچے ہوتے ہیں جو پیدا ہونے کے وقت سے ہی سننے یا آواز کو سمجھنے میں دشواری رکھتے ہیں۔
اس کی بنیادی وجہ کان کے اندرونی حصہ یا اعصابی نظام میں پیدائشی خرابی ہوتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ وقت پر نہ پہچانا جائے تو بچے کی بولنے اور زبان سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
علاج اور مدد کے طریقے:
سننے کے آلات (Hearing Aids):
کان کے اندر یا پیچھے لگنے والے چھوٹے آلات آواز کو بڑھا کر بچے تک پہنچاتے ہیں، جس سے سننے اور بولنے میں مدد ملتی ہے۔
کوکلِیار امپلانٹ (Cochlear Implant):
اگر بچہ شدید بہرا ہو یا سماعت کے آلات مؤثر نہ ہوں تو سرجری کے ذریعے کان میں امپلانٹ لگایا جا سکتا ہے، جو آواز کو براہِ راست دماغ تک پہنچاتا ہے۔
اسپیچ اور لینگویج تھراپی:
بچے کو بولنا اور سمجھنا سکھانے کے لیے اسپیشلسٹ کی مدد ضروری ہے۔ یہ تھراپی عام طور پر سننے کے آلات یا امپلانٹ کے ساتھ کی جاتی ہے۔
وقت پر تشخیص:
پیدائش کے بعد جلدی سے سننے کی جانچ (Newborn Hearing Screening) کروانا بہت ضروری ہے تاکہ علاج جلد شروع ہو سکے۔
اہم بات: پیدائشی گونگے یا بہرے بچوں کا علاج جتنا جلد شروع کیا جائے، بچے کی بولنے اور سماجی صلاحیت اتنی بہتر ہو جاتی ہے
پیدائشی گونگے بہرے بچوں کا علاج
پیدائشی گونگے یا بہرے بچے وہ بچے ہوتے ہیں جو پیدا ہونے کے وقت سے ہی سننے یا آواز کو سمجھنے میں دشواری رکھتے ہیں۔
اس کی بنیادی وجہ کان کے اندرونی حصہ یا اعصابی نظام میں پیدائشی خرابی ہوتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ وقت پر نہ پہچانا جائے تو بچے کی بولنے اور زبان سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
علاج اور مدد کے طریقے:
سننے کے آلات (Hearing Aids):
کان کے اندر یا پیچھے لگنے والے چھوٹے آلات آواز کو بڑھا کر بچے تک پہنچاتے ہیں، جس سے سننے اور بولنے میں مدد ملتی ہے۔
کوکلیئر امپلانٹ (Cochlear Implant):
اگر بچہ شدید بہرا ہو یا سماعت کے آلات مؤثر نہ ہوں تو سرجری کے ذریعے کان میں امپلانٹ لگایا جا سکتا ہے، جو آواز کو براہِ راست دماغ تک پہنچاتا ہے۔
اسپیچ اور لینگویج تھراپی:
بچے کو بولنا اور سمجھنا سکھانے کے لیے اسپیشلسٹ کی مدد ضروری ہے۔ یہ تھراپی عام طور پر سننے کے آلات یا امپلانٹ کے ساتھ کی جاتی ہے۔
وقت پر تشخیص:
پیدائش کے بعد جلدی سننے کی جانچ (Newborn Hearing Screening) کروانا بہت ضروری ہے تاکہ علاج جلد شروع ہو سکے۔
اہم بات: پیدائشی گونگے یا بہرے بچوں کا علاج جتنا جلد شروع کیا جائے، بچے کی بولنے اور سماجی صلاحیت اتنی بہتر ہو جاتی ہے۔
Treatment of Children Born Deaf and Mute
Children who are born deaf or mute have difficulty hearing or understanding sound from the time of birth.
The main cause is a congenital defect in the inner ear or the nervous system. If the problem is not recognized in time, the child’s ability to speak and learn language can be affected.
Treatment and support options:
Hearing aids:
Small devices worn in or behind the ear amplify sound and deliver it to the child, helping with hearing and speech.
Cochlear implant:
If the child is profoundly deaf or hearing aids are not effective, an implant can be placed in the ear through surgery, which delivers sound directly to the brain.
Speech and language therapy:
Help from a specialist is essential to teach the child to speak and understand. This therapy is usually done together with hearing aids or an implant.
Early diagnosis:
Newborn hearing screening soon after birth is very important so that treatment can begin early.
Important: The earlier treatment begins for children born deaf or mute, the better their speech and social abilities become.
سوتے میں خراٹےآنا
سوتے میں خراٹے آنا ایک عام مسئلہ ہے اور عام طور پر اس کی وجہ سانس کے راستے کا جزوی بند ہونا ہوتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
موٹاپا یا گردن کے اردگرد چربی زیادہ ہونا
ناک کی الرجی یا ٹیڑھی ہڈی
سائنسز یا ناک کی سوجن
سونے کی پوزیشن
تمباکو نوشی یا الکحل
کبھی کبھار (نیند میں سانس رک جانا)جسے Sleep Apnea بھی کہا جاتا ہے
علاج کے طریقے:
زندگی کے طرز میں تبدیلی:
وزن کم کرنا
الکحل اور سگریٹ سے پرہیز
ناک اور گلے کی دیکھ بھال:
ناک کا اسپرے یا بھاپ لینا
ناک کی ٹیڑھی ہڈی یا سوجن کا علاج
سوتے میں خراٹے آنا
سوتے میں خراٹے آنا ایک عام مسئلہ ہے اور عام طور پر اس کی وجہ سانس کے راستے کا جزوی بند ہونا ہوتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
• موٹاپا یا گردن کے اردگرد چربی زیادہ ہونا
• ناک کی الرجی یا ٹیڑھی ہڈی
• سائنسز یا ناک کی سوجن
• سونے کی پوزیشن
• تمباکو نوشی یا الکحل
• کبھی کبھار نیند میں سانس رک جانا، جسے Sleep Apnea بھی کہا جاتا ہے
علاج کے طریقے:
زندگی کے طرز میں تبدیلی:
• وزن کم کرنا
• الکحل اور سگریٹ سے پرہیز
ناک اور گلے کی دیکھ بھال:
• ناک کا اسپرے یا بھاپ لینا
• ناک کی ٹیڑھی ہڈی یا سوجن کا علاج
Snoring During Sleep
Snoring during sleep is a common problem and is usually caused by partial blockage of the airway.
Possible causes:
• Obesity or excess fat around the neck
• Nasal allergy or a deviated septum
• Sinus problems or swelling in the nose
• Sleeping position
• Smoking or alcohol
• Occasionally, pauses in breathing during sleep, also known as sleep apnea
Treatment options:
Lifestyle changes:
• Losing weight
• Avoiding alcohol and cigarettes
Nose and throat care:
• Nasal spray or steam inhalation
• Treatment of a deviated septum or nasal swelling
آواز کا تبدیل ہو جانا یا بیٹھ جانا
عام طور پرvocal cord nodule, vocal cord polyp and vocal cord paralysis کی وجہ سے ہوتا ہے، اور یہ کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
نزلہ، زکام، گلے کی سوجن یا ٹانسل کا مسئلہ آواز کو بھاری یا بیٹھا ہوا بنا سکتا ہے۔
زیادہ چیخنا، گانا یا طویل گفتگو سے آواز کے تاروں پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے آواز بیٹھ جاتی ہے۔
ناک اور سانس کے راستے کی سوجن آواز کو مدھم یا بیٹھا ہوا کر سکتی ہے۔
تنباکو نوشی: یہ آواز کی صحت کو خراب کر کے بیٹھ جانے کا سبب بنتے ہیں۔
علاج کے طریقے:
بذریعہ ادویات اور آپریشن ممکن ہے۔
آواز کا تبدیل ہو جانا یا بیٹھ جانا
یہ عام طور پر Vocal Cord Nodule، Vocal Cord Polyp اور Vocal Cord Paralysis کی وجہ سے ہوتا ہے، اور یہ کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔
ممکنہ وجوہات:
• نزلہ، زکام، گلے کی سوجن یا ٹانسل کا مسئلہ آواز کو بھاری یا بیٹھا ہوا بنا سکتا ہے
• زیادہ چیخنا، گانا یا طویل گفتگو سے آواز کے تاروں پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے آواز بیٹھ جاتی ہے
• ناک اور سانس کے راستے کی سوجن آواز کو مدھم یا بیٹھا ہوا کر سکتی ہے
• تمباکو نوشی: یہ آواز کی صحت کو خراب کر کے آواز بیٹھ جانے کا سبب بنتی ہے
علاج کے طریقے:
بذریعہ ادویات اور آپریشن ممکن ہے۔
Change in Voice or Hoarseness
This is usually caused by a vocal cord nodule, vocal cord polyp or vocal cord paralysis, and it can happen for several reasons.
Possible causes:
• Cold, flu, throat swelling or a tonsil problem can make the voice heavy or hoarse
• Excessive shouting, singing or prolonged talking puts strain on the vocal cords, causing hoarseness
• Swelling in the nose and airway can make the voice dull or hoarse
• Smoking: it damages vocal health and can cause hoarseness
Treatment options:
Treatment is possible with medicines and surgery.
